اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے کا جرم، تھائی عدالت نے وزیراعظم...

سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے کا جرم، تھائی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

بینکا: تھائی عدالت نے سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے کے جرم میں وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عہدہ ایسے وکیل کو دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا، جانتے ہوئے ایسے شخص کا تقرر کیا گیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 9 میں سے 5 ججزنے تھائی وزیراعظم اورکابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

دوسری جانب اپنی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سریتھا تھاوسین نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو قبول کرتاہوں تاہم میں نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سے کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!