اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملک 77 برس کا ہوگیا مگر وہ منزل نہ پاسکے جس کیلئے...

ملک 77 برس کا ہوگیا مگر وہ منزل نہ پاسکے جس کیلئے یہ وجود میں آیا،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک 77  برس کا ہوگیا مگر وہ منزل نہ پاسکے جس کیلئے یہ وجود میں آیا، عدل وانصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے، حکمرانوں کا کوئی وژن نہیں،لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم آزادی بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کیلئے یہ وجود میں آیا تھا،چند ظلم افراد نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی وژن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے،ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کیلئے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، بتانا ہوگا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا تھا۔اس موقع پر حافظ نعیم نے منصورہ میں پودا لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے قوم شجرکاری کو فروغ دے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!