اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2025 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی گاڑیوں کی رجسٹریشن...

چین میں 2025 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی گاڑیوں کی رجسٹریشن ریکارڈ 56 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو کی شیو یِنگ بندرگاہ پر عملے کے ارکان نئی توانائی گاڑیاں لے جانے والے جہاز کی روانگی سے قبل جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 56 لاکھ 20 ہزار نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی رجسٹریشن کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.86 فیصد اضافہ ہے۔

یہ تعداد ملک کی تاریخ میں کسی بھی نصف سال کی سب سے زیادہ این ای وی رجسٹریشن ہے۔ یہ نئی گاڑیوں کی مجموعی رجسٹریشن کا 44.97 فیصد بنتی ہے جس سے چین میں نقل و حمل کے شعبے میں صاف توانائی کی منتقلی کی رفتار ظاہر ہوتی ہے۔

جون 2025 کے آخر تک چین کی سڑکوں پر این ای ویز کی کل تعداد 3 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو ملک کی مجموعی گاڑیوں کے بیڑے کا 10.27 فیصد ہے۔

بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں این ای وی مارکیٹ میں سب سے نمایاں رہیں جن کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزارتھی جو تمام این ای ویز کا 69.23 فیصد بنتی ہے۔

چین کے این ای وی کا شعبہ گزشتہ دہائی میں تیزی سے بڑھا ہے۔ 2014 میں سڑکوں پر صرف ایک لاکھ 20 ہزار این ای ویز تھیں۔ جون 2022 کے آخر تک یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ 2023 کے اختتام تک یہ دوگنی ہوگئی اور 2024 کے اختتام تک 3 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی یہ تعداد ملک کے ماحولیاتی طور پر بہتر نقل و حمل کے نظام کی طرف بڑھنے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جس کی وجہ این ای وی ٹیکنالوجی میں ترقی، چارجنگ کی بنیادی سہولیات کی توسیع اور صارفین میں صاف اور ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!