اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو روسی حملوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل بھیجے گا۔

میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یورپی یونین یہ میزائل امریکہ سے خریدے گی اور پھر یوکرین کو فراہم کرے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم دراصل انہیں جدید ترین فوجی آلات کے مختلف حصے بھیجنے جا رہے ہیں۔ وہ ہمیں اس کی 100 فیصد ادائیگی کریں گے اور ہم یہی چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے فراہم کئے جانے والے پیٹریاٹ سسٹمز کی تعداد نہیں بتائی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ ہفتے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ یوکرین اور دیگر فوری نوعیت کے امور پر گفتگو کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!