اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانتاجروں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، سینیٹر محمد اورنگزیب کی مذاکرات...

تاجروں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان، سینیٹر محمد اورنگزیب کی مذاکرات کی دعوت

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملک گیر ہڑتال کے اعلان پر تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ ایف بی آر کے اختیارات کا انکم ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں، اضافی اختیارات سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے کیلئے نافذ کئے گئے ہیں۔

کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاجر اسلام آباد آئیں مل کر بات کریں گے، معاملات کے حوالے سے تاجروں کو سمجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایف بی آر کے اضافی اختیارات کو سٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت سے اسمبلی سے منظور کروایا گیا، اضافی اختیارات سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے کیلئے نافذ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر کے اختیارات کا انکم ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی اختیارات 5کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس غبن کرنے والے فرد پر لاگو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مالیاتی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے ہیں،زرعی شعبے کیساتھ ایس ایم ایز فنانسنگ میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مالیاتی منظرنامہ بہتر ہوا جس کے باعث بینکوں کی لیکویڈیٹی بڑھی ہے، بینکوں کی جانب سے اب نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ ہونا چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!