اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹپشاور کی دعائے خدیجہ نے مس گلوبل پاکستان کا اعزاز اپنے نام...

پشاور کی دعائے خدیجہ نے مس گلوبل پاکستان کا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: پشاور کی دعائے خدیجہ نے اپنی خوبصورتی، اعتماد اور متاثرکن شخصیت کے باعث مس گلوبل پاکستان 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

لاہور میں منعقد ہونے والے مس گلوبل پاکستان 2025 کے شاندار مقابلے میں دعائے خدیجہ نے یہ اعزاز اپنی خوبصورتی، پراعتماد شخصیت اور بامقصد گفتگو سے سب کو متاثر کرتے ہوئے حاصل کیا۔

مقابلے کے دوران چمکتی روشنیوں اور سینکڑوں نگاہوں کے سامنے دعائے خدیجہ نے نہ صرف دلکش انداز میں ریمپ واک کی بلکہ اپنی ذہانت، نظریے اور اعتماد سے ججز کے دل جیت لیے۔

مس گلوبل پاکستان کا یہ مقابلہ نہ صرف خوبصورتی کا مظہر تھا بلکہ یہ خواتین کی خود اعتمادی، سماجی شعور اور وژن کو پرکھنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم بھی تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!