اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین عالمی روابط کے لئے متحرک قوت کا کردار ادا کرتا رہے...

چین عالمی روابط کے لئے متحرک قوت کا کردار ادا کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں مال بردار ٹرین چین-یورپ ریلوے ایکسپریس مرکز سے نکل رہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین عالمی روابط کے لئے متحرک قوت کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان لِن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک چین-یورپ ریلوے ایکسپریس روٹس کی خدمات چین کے 128 شہروں میں شروع کی جا چکی ہیں جو یورپ کے 26 ممالک کے 229 شہروں اور ایشیا کے 11 ممالک کے 100 سے زائد شہروں تک پہنچتی ہیں۔ یہ ٹرینیں چین اور دنیا کے درمیان روابط کے فروغ کی علامت ہیں۔

لِن جیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب ان سے سوال کیا گیا کہ چین-یورپ ریلوے ایکسپریس بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) میں شامل ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے لئے "تیز رفتار محرک” بن چکی ہے۔

لِن نے کہا کہ چین-یورپ ریلوے ایکسپریس بی آر آئی کا نمایاں نتیجہ ہے جس میں ہر 30 منٹ یا اس سے کم وقت میں مال بردار ٹرینیں روانہ ہوتی ہیں اور موثر، ہموار اور مستحکم انداز میں کام کر رہی ہیں۔ یہ نہ صرف ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلے کا پُل بنی ہوئی ہیں بلکہ بی آر آئی ممالک میں ترقی کی قوت بھی بن چکی ہیں۔

لِن نے کہا کہ چین-لاؤس ریلوے اور نئی مغربی بری-بحری راہداری ٹرین سروس بلا تعطل چل رہی ہے جبکہ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے زیر تعمیر ہے۔ یہ تمام منصوبے سرحد پار نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنا رہے ہیں، افرادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ منصوبے صنعتی ہم آہنگی اور ویلیو چین ہم آہنگی کو گہرا کر رہے ہیں، متعلقہ ممالک میں صنعتی تبدیلی اور بہتری کا باعث بن رہے ہیں اور مقامی آبادی کو حقیقی فوائد پہنچا رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!