چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ عسکری تعلقات کی مستحکم، مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین امریکہ کے ساتھ عسکری تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بِن نے چین کی جانب سے باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے اصولوں کی پاسداری کا اعادہ کیا۔
جیانگ بِن نے امریکا پر زور دیا کہ وہ مبینہ "چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے، چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرے اور چین کے ساتھ رابطے اور مکالمے کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنے اور باہمی ہم آہنگی اور اعتماد کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرے۔
ترجمان نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ عسکری تعلقات کو مشترکہ طور پر بہتر بنائیں اور ترقی دیں۔
