اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی لیتھیئم آئن بیٹری کی پیداوار میں جنوری تا اپریل 68...

چین کی لیتھیئم آئن بیٹری کی پیداوار میں جنوری تا اپریل 68 فیصد اضافہ

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤ ننگ کے شہر شین یانگ میں چین کی سرکردہ لیتھیئم آئن بیٹری بنانے والی کمپنی ای وی ای انرجی کمپنی لمیٹڈ کے بیٹری پروڈکشن بیس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی لیتھیئم آئن بیٹری کی صنعت نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں تیز رفتار ترقی ریکارڈ کی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق جنوری سے اپریل کے عرصے کے دوران لیتھیئم آئن بیٹریوں کی مجموعی پیداوار 473 گیگا واٹ آورز(جی ڈبلیو ایچ) سے تجاوز کرگئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 68 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اسی عرصے میں توانائی کے ذخیرے کے لئے استعمال ہونے والی بیٹریوں کی پیداوار 110جی ڈبلیو ایچ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ نئی توانائی والی گاڑیوں میں نصب توانائی بیٹریوں کی صلاحیت تقریباً 184 جی ڈبلیو ایچ رہی۔

وزارت کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران لیتھیئم آئن بیٹریوں کی برآمدات 155.4 ارب یوآن (تقریباً 21.7 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زائد ہیں۔

لیتھیئم آئن بیٹری کی صنعت چین کی ماحول دوست، کم کاربن اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ ملک  کاربن کی کمی کے اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!