لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ20 اور 21 کے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے مونوٹائزیشن پالیسی کا اجراء کردیا۔ ذرائع کے مطابق پالیسی کے مطابق افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے کر اس کی جگہ انہیں پٹرول ،مرمت کیلئے ماہانہ فکس الائونس دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 20کے افسران کو ماہانہ 65960روپے، گریڈ 21کے افسران کو ماہانہ 77430روپے پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کے مد میں دیئے جائیں گے جبکہ گریڈ 19کے افسران کیلئے الائونس سے متعلق فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اقدام سے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت ممکن ہوگی جو پہلے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن اور مرمت پر خرچ ہو رہے تھے۔
