اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینٹیرف میں نرمی عالمی تجارت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بن گئی

ٹیرف میں نرمی عالمی تجارت کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بن گئی

ایک پاکستانی عہدیدارکے مطابق ٹیرف میں رکاوٹوں کو کم کرنا عالمی تجارت کو فروغ دے گا اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو  بھی مضبوط بنائے گا۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): اسد علی شاہ، ڈپٹی چیف، اکنامک ریسرچ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن سیکشن، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پاکستان
"اگر ٹیرف رکاوٹیں ختم یا کم کر دی جائیں تو یہ نہ صرف دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ عالمی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سے پیداواری عمل مؤثر ہوگا، عالمی طلب میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جب روزگار بڑھے گا تو عوام کی خریداری کی صلاحیت میں بہتری آئے گی، جس کا براہِ راست اثر فلاح و بہبود پر پڑے گا۔
ایک طرف روزگار تو دوسری طرف مہنگائی  ہے۔ اگر امریکہ چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرتا ہے تو ان کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جس کا بوجھ براہِ راست امریکی صارفین پر پڑتا ہے۔  کیونکہ ٹیرف قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔  جب عوام مہنگی اشیاء خریدیں گے تو ان کی حقیقی خریداری کی طاقت کم ہو جائے گی۔ لہٰذا اگر تمام ٹیرف ختم کر دیے جائیں یا کم کر دیے جائیں تو اس سے امریکی عوام کی خریداری کی طاقت میں اضافہ ہوگا، طلب بڑھے گی اور معیشت میں بہتری آئے گی۔ یوں دونوں ممالک کے لیے جیت کی صورتحال پیدا ہوگی۔
یہ عمل نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدے کا باعث بنےگا بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مثبت مثال قائم کی جائے گی ۔ جس سے کثیرالجہتی تجارتی نظام کو تقویت ملے گی، سپلائی چین مستحکم ہوگی اور عالمی ویلیو چین کو دوبارہ مؤثر انداز میں منظم کیا جا سکے گا، یوں باہمی تعاون کو نئی جہت ملے گی۔”

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!