جیسے ہی تنزانیہ کے علاقے موروگورو میں چاول کی فصل کی کٹائی کا موسم آیاہے کچھ کسان اپنے کھیتوں میں چین کی کمپنی زوم لیون کے چمکدار سبز کمبائن ہارویسٹر چلا رہے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (سواہلی): کیلینا لونڈو، کسان
"یہ مشین بے حد موثر ہے۔ یہ ایک دن میں 10 ہیکٹر تک فصل کی کٹائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس وجہ سے کٹائی کا عمل بہت آسان ہو جاتا ہے۔
میں پہلے بھی مختلف مشینیں استعمال کر چکا ہوں لیکن یہ پہلا سال ہے کہ میں نے زوم لیون کا ماڈل استعمال کیا ہے۔ مجھے کہنا پڑے گا کہ اس کی کارکردگی کہیں بہتر ہے۔
واقعی یہ مشین شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے جبکہ دانے کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے۔”
زوم لیون نے سال 2007 میں افریقہ میں کام شروع کیا تھا اور سال 2014 میں تنزانیہ میں اپنی ذیلی کمپنی قائم کی۔
کمپنی میں اس وقت تقریباً 50 مقامی اور 10 چینی ملازمین کام کر رہے ہیں۔ تنزانیہ میں کمپنی کی سالانہ فروخت 20 کروڑ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 78 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ چھنگ، کمرشل منیجر، زوم لیون تنزانیہ
"ہم چاول، مکئی اور گندم کے لئے مکمل مشینی حل فراہم کرتے ہیں۔ہمارے آلات میں ٹریکٹر، ہارویسٹر اور بیلر شامل ہیں۔اب تک زوم لیون نے پورے افریقہ میں 3 ہزار سے زائد ٹریکٹر فروخت کئےہیں جبکہ تنزانیہ ہماری اہم منڈیوں میں شامل ہے۔”
چین کی اس کمپنی نے نہ صرف رفتار اور کارکردگی میں ایک معیار قائم کیا ہے بلکہ کسانوں کے لئے تکنیکی اور تربیتی معاونت بھی فراہم کی ہے۔
کمپنی کے انجینئرز اہم زرعی علاقوں میں تعینات ہیں جو کسانوں کو عملی تربیت بھی دیتے ہیں اور موقع پر تکنیکی مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔
دارالسلام، تنزانیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link