اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طیارے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے، عالمی ایئرلائنز...

چینی طیارے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے، عالمی ایئرلائنز تنظیم

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (کومیک) میں چین کے مقامی بڑی جسامت والے طیارے سی 929  کی چیف ڈیزائنر ژاؤ چھون لنگ کومیک کے ایک تحقیقی ادارے میں موجود ہیں۔ (شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) ایئر لائنز کی نمائندگی کرنے والی عالمی تجارتی ایسو سی ایشن انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے توقع ظاہر کی ہے کہ چینی ساختہ طیارے ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دیں گے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شِنہوا سے بات کرتے ہوئے  آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے کہا کہ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (کومیک) مئوثر اور جدید ہوائی جہازتیار کررہی ہے جو اس وقت دنیا بھرمیں استعمال ہورہے ہیں۔

والش نے آئی اے ٹی اے گراؤنڈ ہینڈلنگ کانفرنس کے موقع پر کہا کہ  توقع ہے کہ چینی ساختہ طیارے ہوائی جہاز کی مارکیٹ میں مسابقت لائیں گے اور اس طرح فضائی اداروں کی صنعت کو زیادہ سستی خریداری کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی ساختہ طیارے بنیادی طور پر چین اور ان ہمسایہ ایشیائی ممالک میں پرواز کررہے ہیں جو چینی سند کو قبول کرتے ہیں۔

تین روزہ اجلاس میں دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کے نمائندوں اور پالیسی سازوں نے عالمی ہوا بازی کے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!