اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور برازیل نے یوکرین بحران پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

چین اور برازیل نے یوکرین بحران پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے سرکاری دورے پر آئے برازیلی صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور برازیل نے یوکرین کے بحران سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے امن مذاکرات شروع کرنے کی تجویز اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مثبت ردِعمل کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین اور برازیل امید کرتے ہیں کہ روس اور یوکرین جلد از جلد براہِ راست مذاکرات کا آغاز کریں گے کیونکہ یہی واحد راستہ ہے جو اس تنازع کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چین اور برازیل یوکرین بحران پر مذاکرات کی خواہش کے حالیہ اشاروں کو سراہتے ہیں۔ دونوں ممالک تمام متعلقہ فریقوں سے توقع کرتے ہیں کہ نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز کریں، وسیع تر اتفاقِ رائے پیدا کریں تاکہ سیاسی حل ممکن ہو اور تمام فریقوں کے جائز تحفظات کا موثر انداز میں ازالہ کیا جا سکے۔ چین اور برازیل سمجھتے ہیں کہ اس بحران کا حل اس کی بنیادی وجوہات کے گہرے جائزے کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے تاکہ منصفانہ، پائیدار اور بامعنی امن معاہدہ ہوسکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے چین اور برازیل نے مئی 2024 میں تمام متعلقہ فریقوں سے مذاکرات کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیا۔ اسی سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے تحت "امن کے لئے دوستوں کا گروپ” قائم کیا گیا جس کا مقصد عالمی جنوب کو متحد کرنا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق چین اور برازیل باقی عالمی جنوب کے ساتھ مل کر اس بحران کے حل کی غرض سے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!