چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کے زیراہتمام عوامی جمہوریہ چین کے نجی شعبے کے فروغ کے قانون کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے 2025 کے لئے اپنے قانون سازی کے ایجنڈے کا اعلان کیا ہے، جس میں کلیدی شعبوں، ابھرتی ہوئی صنعتوں اور خارجہ امور سے متعلق شعبوں میں قانون سازی کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ درجے کی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کے فروغ کے لئے قانون سازی کے منصوبے میں مجوزہ قوانین شامل کئے گئے ہیں، جن میں قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا قانون اور مالیاتی قانون شامل ہیں۔
نظم ونسق کو بہتر بنانے اور قواعد پر مبنی انتظامیہ کو فروغ دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ریاستی کونسل سرکاری اعداد و شمار کے اشتراک سے متعلق قواعد و ضوابط متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔
عوامی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے قانون سازی کے منصوبے میں سماجی امداد کے قانون اور طبی بیمہ قانون جیسے مسودہ قوانین شامل ہیں۔
اس منصوبے میں تحفظ خوراک کا قانون اور جیل قانون میں ترامیم کا مسودہ بھی شامل ہے۔
خارجہ امور سے متعلق قانونی لائحہ عمل کو مضبوط بنانے کے لئے ایجنڈے میں غیر ملکی تجارت کے قانون میں مجوزہ نظر ثانی اور چین کے انسداد خارجہ پابندیوں کے قانون پر عملدرآمد کے لئے نئے قوانین شامل ہیں۔
