اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتبتی رقص ڈرامہ "شمبھالا" کا ایتھنز میں شاندار پریمیئر، ہزاروں ناظرین محوِ...

تبتی رقص ڈرامہ "شمبھالا” کا ایتھنز میں شاندار پریمیئر، ہزاروں ناظرین محوِ حیرت

چینی تبت کے رقص پر مبنی تھیٹر پروڈکشن “شمبھالا” نے ہفتے کی رات ایتھنز کے مشہور کرسمس تھیٹر میں ایک ہزار سے زائد ناظرین کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا ہے۔

یہ تخلیقی شو معروف چینی فنکار وانما جیان سو کی ہدایت کاری اور کوریوگرافی میں پیش کیا گیا، جس میں تبتی کلاسیکی رقص، لوک داستانیں اور جدید فنون کو حسین امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فنکاروں کی پرفارمنس نے زندگی، موت اور تناسخ جیسے عمیق فلسفیانہ تصورات کو دلکش انداز میں مجسم کر دیا، جس سے اسٹیج ایک بصری اور جذباتی تجربے میں ڈھل گیاہے۔

جب شو اپنے اختتام کو پہنچا تو تھیٹر تالیوں سے گونج اُٹھا۔ فنکاروں کے جذباتی انداز میں اسٹیج پر آنے کی دعوت پر درجنوں شائقین خوشی سے جھومتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ یہ لمحہ ایک یادگار جشن میں بدل گیا۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (یونانی): کلی موسوراکی، ناظر

چینی تہذیب شاندار ہے، بالکل ہماری تہذیب کی طرح

ساوٴنڈ بائٹ 2 (یونانی): اناستاسیا نکولائیڈس، ناظر

"چینی ثقافت کے بارے میں میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس نوعیت کی پیش کش انسان کو لوگوں کے خیالات و رجحانات کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔”

تبت کی ثقافت میں "شمبھالا”، جسے "شنگری لا” بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی سرزمین یا جنت کو ظاہر کرتا ہے جو مکمل سکون اور خوشی سے معمور ہو۔ تبتی رقاصہ اور کوریوگرافر وانما جیانکوسو نے   صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کا رقص "شمبھالا” انسان کی اس روحانی جستجو کی عکاسی کرتا ہے جو سکون، توازن اور خوشی کی تلاش میں ہے۔ اس پیشکش میں وہ ایک خوبصورت اور مقدس دنیا کی تلاش کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں ہر چیز ہم آہنگی میں ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (یونانی): کلی موسوراکی، ناظر

’’یہ شو دل موہ لینے والا ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں۔‘‘

ایتھنز میں زبردست پذیرائی کے بعد تبتی رقص کا یہ دلکش مظاہرہ اب یونان کے شہر تھیسالونیکی میں جلوہ گر ہوگا، جہاں 14 اور 15 مئی کو مزید پرفارمنسز شیڈول کی گئی ہیں۔

ایتھنز، شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!