اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ قانون ساز کی برازیل کے صدر سے ملاقات

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی برازیل کے صدر سے ملاقات

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لےجی برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلو سے ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے بیجنگ میں برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی ہے۔

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے کہا کہ چین برازیل کے ساتھ اپنی تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل  کے حامل چین-برازیل معاشرے کی خصوصیات کو مسلسل بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔

ژاؤ لے جی نے کہا کہ این پی سی برازیل کی کانگریس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، قانون سازی اور نگرانی کے تجربات کے تبادلے کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے لئے قانونی ضمانت فراہم کرنے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا نے کہا کہ برازیل نظم و نسق کے تجربات کے تبادلے کو بڑھانے، کثیرجہتی اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنے، تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!