چین ۔ ویتنام دے تھیان ۔ بان جیوک آبشار سرحد پار سیاحتی تعاون علاقے میں سیاحوں کا تصاویر کے لئے انداز۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو گہرا کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ایشیا میں جدیدیت کو فروغ دے گا۔
شی نے یہ بات ماضی میں کامیابیوں کی تعمیر اور مشترکہ مقاصد کے حصول میں نئی پیشرفت کے عنوان سے لکھے گئے مضمون میں کہی ہے جو ویتنام کے نان ڈان اخبار نے ان کے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے سرکاری دورے سے قبل پیر کو شائع کیا ہے۔
شی نے کہا کہ ایشیا عالمی تعاون ور ترقی میں ایک نئی بلندی کی نمائندگی کرتا ہے،پورے خطے کی بحالی کی سمت ایک نئے نقطہ آغاز پر ایشیا کو غیرمعمولی مواقع اور مسائل دونوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ چین اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے تسلسل و استحکام کو یقینی بنائے گا۔ ہم بھائی چارے، خلوص، باہمی فائدے اور جامع پن کے اصول پر کاربند رہیں گے۔ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی و شراکت داری قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔
شی نے کہا کہ آج ایسی عالمی، تاریخی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی گئی تھیں اور دنیا اب تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ ان حالات میں چین عالمی معیشت کا ایک اہم انجن رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین اپنے اعلیٰ معیار کے ساتھ دنیا کو مزید مواقع مہیا کرتے ہوئے اپنی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ تمام ممالک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
