چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں چینی نائب صدر ہان ژینگ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش اور چین میں خریداری سیریز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہائیکو (شِنہوا) چینی نائب صدر ہان ژینگ نے عالمی کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور فروغ حا صل کرنے کی دعوت دی ہے، چین 1.4 ارب سے زائد آبادی کے ساتھ مارکیٹ کے وسیع امکانات اور کھپت کو بہتر بنانے کے لئے مضبوط رفتار کا مظاہرہ کررہا ہے۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں 5 ویں چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش اور چین میں خریداری سیریز کی افتتاحی تقریب سے قبل نمائش کنندہ اداروں کے سربراہان سے گفتگو میں ہان نےعالمی اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ برانڈ کا اثر و رسوخ بڑھانے، اقتصادی و تجارتی تعاون گہرا کرنے اور باہمی فوائد سمیٹنے کے لئے نمائش سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
تقریب میں سرکاری اداروں کے نمائندوں، نمائش کنندگان، خریدار اداروں کے نمائندوں اور چین میں سفارتکاروں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔
چین کی وزارت تجارت اور ہائی نان کی صوبائی حکومت کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ یہ نمائش ایشیا بحرالکاہل خطے میں اشیائے صرف کی سب سے بڑی نمائش ہے۔
کھلے مواقع کا اشتراک کرکے ایک بہتر زندگی تخلیق کرنے کے موضوع پر منعقدہ رواں سال کی نمائش 13 سے 18 اپریل تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1 ہزار سے زائد کاروباری ادارے اور 4 ہزار 100 سے زیادہ برانڈز شرکت کررہے ہیں۔
