روس کی وزارت ہنگامی حالات کی جاری کردہ تصویر میں لوگانسک خطے کے شہر لیسیچ نسک میں گولہ باری سے تباہ شدہ ایک عمارت دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
کیف(شِنہوا)یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے جبکہ 117 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ بات یوکرین کے ہنگامی حالات کے ریاستی ادارے نے بتائی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 15 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سومی کے علاقائی گورنر وولودیمیر آرتیوخ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ایک ٹرالی بس میں ہوئیں جو حملے سے متاثر ہوئی تھی۔ اس حملے میں مقامی یونیورسٹی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مرکزی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کائی ریلو بودانوف نے کہا کہ روسی افواج نے اتوار کی صبح روس کے کرسک اور ورونیز علاقوں سے سومی پر 2 اسکندر-ایم/کے این-23 بیلسٹک میزائل داغے۔
