چین نے شہری امور خدمات کے شعبے میں ملک کی اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت بڑھانے کےلئے ہدایات نامہ جاری کردیا۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے شہری امورخدمات شعبے میں ملک کی اعلیٰ ہنر مند افرادی قوت میں اضافے کے لئے نیا ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔
وزارت شہری امور اور وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی جانب سے پیر کے روز مشترکہ طور پر جاری کردہ اس دستاویز میں شہری امور سے متعلق شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے طریقہ کار کے علاوہ ہنرمند افراد کی ترقی، شناخت اور ان کے بہتر استعمال سے متعلق ایک جامع لائحہ عمل دیا گیا ہے۔
اس اقدام کے تحت 2023 تک اس شعبے میں زیادہ قابل، بہتر صلاحیت والی افرادی قوت کا تصور پیش کیا گیا جس کی قابلیت اور آمدنی میں مستحکم اضافہ اور زیادہ عوامی شناخت ہوگی۔
اس میں زیادہ معاون پالیسی ماحول کے فروغ اور شہری امورخدمات میں مستقبل بنانے کے لئے معاشرتی احترام کو مضبوط بنانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
پیر کو جاری کردہ ایک اور متعلقہ پالیسی کے مطابق دونوں وزارتوں نے معمر افراد کی نگہداشت کرنے والے کارکنوں کے لئے مہارت کی تصدیق کا عمل تیز کرنے کا لائحہ عمل بھی جاری کیا ہے۔
اس کا مقصد 2030 تک چین میں معمر افراد کی نگہداشت کرنے والے پیشہ ور افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنا ہے جس میں بزرگوں کی نگہداشت کرنے والے افراد میں سے 80 فیصد سے زائد کے پاس پیشہ ورانہ سند ہونے کی توقع ہے۔
