اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہائی نان نمائش عالمی برانڈز کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا...

ہائی نان نمائش عالمی برانڈز کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، بربری چائنہ

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں 5 ویں چین بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) میں بیجنگ کے تھیم پر مبنی نمائشی زون میں ایک مہمان خاتون  وی آر مصنوعات کا معائنہ کررہی ہے-(شِنہوا)

لندن(شِنہوا)بربری گریٹر چائنہ کی صدر نے کہا ہے کہ ہائی نان میں چین بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای) نے مسلسل کھلے پن سے متعلق چین کے عزم کو ثابت کیا ہے اور اپنی منڈی کو وسعت دینے اور دنیا کے ساتھ مواقع کا اشتراک کرنے کے اپنے مضبوط عزم کی عکاسی کی ہے۔

بربری گریٹر چائنہ کی صدر جوسی ژانگ نے شِنہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ اس پالیسی نے کاروباری اداروں کے لئے ایک مستحکم اور کھلی منڈی کا ماحول پیدا کیا ہے جس سے ہمیں طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے اور چین کے اندر ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ اعتماد ملا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ نمائش چین میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ میل جول کے لئے ایک قابل قدر پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مختلف متعلقہ فریقین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بناکر منڈی کے نئے مواقع تلاش کرنا اور باہمی ترقی حاصل کرنا ہے۔

5 ویں سی آئی سی پی ای چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں 13اپریل کو شروع ہوئی جو 18 اپریل تک جاری رہے گی۔ برطانیہ اس سال کی ایکسپو میں اعزازی ملک ہے جس کے بڑے پیمانے پر قومی پویلین میں 27 برطانوی کمپنیاں شریک ہیں۔ مشہور برطانوی لگژری برانڈ بربری 2021 سے سی آئی سی پی ای میں حصہ لے رہا ہے۔

 ژانگ نے کہا کہ یہ تقریب ہمیں صنعت کے رجحانات اور چینی مارکیٹ کی بدلتی ہوئی حرکیات میں گہری بصیرت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ نئے ترقیاتی محرکات کی شناخت کریں گے اور چین میں اپنے کاروبار کادائرہ وسیع کریں گے۔

ژانگ نے چینی معیشت کے بنیادی اصولوں اور لچک پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!