اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی پی سی کے سینئر عہدیدار کا سنکیانگ کے لئے نظم ونسق...

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا سنکیانگ کے لئے نظم ونسق کی پالیسیوں پر ٹھوس عملدرآمد پر زور

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختارعلاقے میں ارمچی سے ہوتان پریفیکچر جانے والی ٹرین  پر ایک خاتون مسافر رقص کررہی ہے-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھن وین چھنگ نے نئے دور میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے نظم ونسق کے لئے جماعتی پالیسیوں پر مکمل اور ٹھوس عملدرآمد پر زور دیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی  کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن برائے سیاسی و قانونی امور کے سربراہ چھن وین چھنگ نے یہ بات سنکیانگ میں ایک تفتیسی اور تحقیقی دورے کے دوران کہی۔

دورے میں چھن نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کی روک تھام اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے مقامی کوششوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کوششوں کو باقاعدگی سے آگے بڑھانا ضروری ہے تاکہ علاقے میں دہشت گردی کے پرتشدد جرائم کے واقعات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے اور مذہبی انتہا پسندی کے پھیلاؤ کو قانونی طور پرختم کیا جاسکے۔

انہوں نے متعلقہ گروپوں کے لئے بہتر روزگار کی ضمانت دینے، سرحدی انتظام اور کنٹرول کو مضبوط بنانے اور مختلف نسلی گروہوں کے لوگوں کی رہنمائی کی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ چینی قوم کے لئے برادری کا مضبوط احساس پیدا کیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!