اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پہلے 2 ماہ کے دوران ریلوےمسافر دورے ریکارڈ بلند سطح...

چین میں پہلے 2 ماہ کے دوران ریلوےمسافر دورے ریکارڈ بلند سطح پر رہے

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے ہاربن ریلوےاسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسافر نظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریلوے نیٹ ورک نے 2025 کے پہلے دو ماہ کے دوران مسافروں کی آمد و رفت میں اضافہ کی اطلاع دی ہے جو موسم بہار تہوار کے سفر ی رش کے باعث ہوا۔

قومی ریلوے انتظامیہ نے جمعہ کو بتایا  کہ جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 73کروڑ80لاکھ دورے ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد زائدہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

تیز رفتار ریلوے نے اس مدت میں 54کروڑ40لاکھ دوروں کے ساتھ اہم کردار ادا کیا جو مجموعی کا 73.8 فیصد ہے۔

موسم بہار تہوار اس سال 29 جنوری کو منا یا گیا، یہ خاندانوں کے ملنے کا موقع ہوتا ہے جس کی وجہ سے 40 دن سفر کارش ہوتا ہے جسے اکثر دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی ہجرت کہا جاتا ہے۔

انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ 2025 کے پہلے 2 ماہ میں ملک کی ریلوے کے شعبے میں مقررہ اثاثہ سرمایہ کاری 68.5 ارب یوآن (9.55 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.1 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!