چین کےدارالحکومت بیجنگ میں 14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پھان گونگ شینگ پریس کانفرنس کررہی ہیں -(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مالیاتی حکام نے کہا ہے کہ کثیر القومی اداروں کے لئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کا انتظام مربوط کرنے والے آزمائشی کیش پولنگ خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) اور ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق اس پروگرام کی اس وقت 10 علاقوں میں آزمائش کی جارہی ہے جسے تیانجن، ہیبے، انہوئی، فوجیان، شان ڈونگ، ہونان، سیچھوان، یون نان اور سنکیانگ سمیت کئی خطوں تک توسیع دی جائے گی۔
پی بی او سی نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد سرحد پار رقم کے لین دین کو بہتر بنانا اور بڑے کثیرالقومی اداروں کے لئے سرحد پار سرمایہ کاری اور مالیاتی امور کو بڑے حد تک آسان بنانا ہے۔
ان اضافی خطوں میں جو پالیسیاں شروع کی جائیں گی ان میں وہ پالیسیاں بھی شامل ہوں گی جو کثیر القومی اداروں کو چین میں ان کے مقامی ماسٹر اکاؤنٹس میں غیر ملکی ماتحت اداروں کے لئے مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں میں مرکزی وصولیوں اور ادائیگیوں کی اجازت دیتی ہیں اور کثیر القومی اداروں کے لئے یوآن میں سرحد پار وصولیوں اور ادائیگیوں کو آسان بناتی ہیں۔
کیش پولنگ خدمات 2021 میں بیجنگ اور شین زین کے جنوبی اقتصادی مراکز میں شروع کی گئی تھیں۔ 2022 میں اسے شنگھائی، گوانگ ڈونگ، شانشی اور دیگر علاقوں تک توسیع دی گئی جبکہ 2024 میں اسے مزید بہتر بنایا گیا تھا۔
