گیمبیا کے مرکزی دریا ڈویژن میں مقامی کسان چین-گیمبیا زرعی ٹیکنالوجی تعاون کے منصوبے کے لئے کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا کے دانشوروں نے کہا ہے کہ افریقہ میں چین کے جامع پن کے اقدامات اور ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینے کا عزم ثمرات دے رہا ہے۔
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں "چین بہار میں: دنیا عالمی مکالمےکے ساتھ مواقع کا اشتراک” کے عنوان سے ایک سیمینار کا افتتاح کیا گیا ۔
دانشوروں نے افریقہ کے براعظم میں تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری پر خاص توجہ دیتے ہوئے چین کے جامع پن اور ثقافتی سفارتکاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ایتھوپیا کے پالیسی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے محقق اور ادیس ابابا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر بالیو ڈیمسی نے کہاکہ چین کا ثقافتی تبادلوں جیسا کہ سافٹ پاوراقدامات کے ذریعے افریقی ممالک کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون افریقہ کے لوگوں کے ساتھ زور زبردستی کے ذریعے نہیں بلکہ کشش کے ذریعے بڑھ رہا ہے۔
محقق نے کہا کہ چین کی افریقہ کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو تقویت مل رہی ہے جو دونوں طرف خوشحالی لا رہی ہے، ایک منصفانہ دنیا کی تشکیل کر رہی ہے اور عالمی حکمرانی کے نظام کو شکل دے رہی ہے۔
ڈیمسی نے کہا کہ چین متعدد افریقی ممالک کے لوگوں کے لیے تعلیم، زبان اور ثقافت سے متعلق تربیت اور طویل مدتی اسکالرشپس فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی سافٹ پاور کی پالیسی افریقہ میں بڑھتی ہوئی پہچان حاصل کر رہی ہے جس سے یہ مشترکہ انسانیت اور مشترکہ مستقبل کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم ملک بن رہا ہے۔
