چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کے شہر نان ننگ میں گوانگ شی بین الاقوامی زرعی نمائش 2024 کے دوران نمائش کنندہ لائیو اسٹریم سے مصنوعات کی تشہیر کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی استغاثہ کے اداروں نے 2024 کے دوران جعلی اورغیر معیاری اشیاء کی پیداوار اور فروخت کے الزام میں 21 ہزار404 افراد کے خلاف مقدمات در ج کئے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے جمعہ کو بتایا کہ اس کے علاوہ ملک بھر میں استغاثہ کے اداروں نے گزشتہ سال ان جرائم کے سلسلے میں 7ہزار700 سے زائد افراد کی گرفتاری کی منظوری دی۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے جعلی اورغیرمعیاری اشیاء کی پیداوار اور فروخت کے 6نمایاں مقدمات بھی جاری کیے جن کا تعلق براہ راست لوگوں کی زندگی سے ہے،ان میں آگ بجھانے والے آلات، ڈیزل، کاسمیٹکس، کھاد اور ادویات شامل ہیں۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا کہ استغاثہ کے ادارے جعلی اورغیرمعیاری اشیاء کی پیداوار اور فروخت کرنے کےجرائم کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،خاص طور پر آن لائن پلیٹ فارمز اور لائیو اسٹریمنگ چینلز پر جعلی اشیاء کی فروخت کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے اور دیہی علاقوں اور شہری۔دیہی سرحدوں میں خوراک اور ادویات کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
