چین ، دارالحکومت بیجنگ میں گریٹ وال کے بادا لنگ سیکشن کے اوپر ایک ڈرون ترسیل کے حوالے سے آزمائشی پرواز کر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین کے کورئیر شعبے نے فروری کے دوران 13.59 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 58.8 فیصد اضافہ ہے۔
ریاستی محکمہ ڈاک نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس شعبے کی کل آمدنی میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 30.4 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99.1 ارب یوآن (تقریباً 13.81 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
ڈاک صنعت کا مجموعی ترسیل کا حجم گزشتہ سال کی نسبت 50.9 فیصد بڑھ کر 14.98 ارب پیکجز تک پہنچ گیا اور اس کی آمدنی میں 24.9 فیصد اضافہ ہوا جو 122.62 ارب یوآن ہے۔
ادارے نے کہا کہ پچھلے سال کےموسم بہارتہوار کے کم بنیاد اثر کی وجہ سے ڈاک صنعت کے اہم اشاریوں نےاس سال فروری میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ترقی کی۔
چین کے کورئیر شعبے نے2025 کے پہلے دو ماہ میں 28.48 ارب پارسلز کی ترسیل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 22.4 فیصد اضافہ ہے۔
اس دوران اس شعبے نے 221.04 ارب یوآن کی آمدنی حاصل کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 11.2 فیصد کا اضافہ ہے۔
