اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہر کی شرح پیدائش میں اضافے کے لئے نقد انعامات کی...

چینی شہر کی شرح پیدائش میں اضافے کے لئے نقد انعامات کی پیشکش

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ری ژاؤ کے کنڈر گارٹن میں اساتذہ اور والدین بچوں کے ساتھ کھیل رہےہیں۔ (شِنہوا)

ہوہوت (شِنہوا) چین کے ایک شمالی شہر نے شرح پیدائش میں اضافے کے لئے نقد انعامات کی پیشکش کی ہے جس کا مقصد بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے مسائل سے نمٹنا ہے۔

نئے جاری کردہ ضابطے کے مطابق چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کا صدرمقام ہوہوت جوڑوں کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش پر ایک مرتبہ 10 ہزار یوآن(تقریباً 1 ہزار 394 امریکی ڈالر) کی سبسڈی دے گا۔

دوسرے بچے کو 5 سال کی عمر تک ہر سال 10 ہزار یوآن ملیں گے۔ تیسرے یا اس سے زیادہ بچوں کو 10 سال تک سالانہ 10 ہزار یوآن سبسڈی دی جائے گی جس کی مجموعی رقم 1 لاکھ یوآن ہوگی  یہ دیگر رقم دیگر شہروں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہے۔

شہر کے صحت کمیشن کے نائب ڈائریکٹر یانگ ژونگ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شرح پیدائش میں اضافہ اور آبادی کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ پالیسیاں مقامی آبادی کے موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک طاقتور اقدام ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے اختتام تک چینی مین لینڈ کی آبادی 1.40828 ارب تھی جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 13 لاکھ 90 ہزار کی کمی ہوئی۔ یہ 2021 کے بعد مسلسل تیسری کمی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!