اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے آزاد تجارتی علاقے غیر ملکی کاروبار کی بھرپور مدد کررہے...

چین کے آزاد تجارتی علاقے غیر ملکی کاروبار کی بھرپور مدد کررہے ہیں، وزارت

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں صارفین ڈیوٹی فری شاپ پرخریداری کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی  وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے فروغ  کے لئے اہم حکومتی  پلیٹ فارم کے طور پر چین کے آزمائشی آزاد تجارتی علاقوں (ایف ٹی زیڈز) نے مارکیٹ پر مبنی طریقہ کار ، قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی  خصوصیت کے ساتھ اول درجے کا  کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لئے اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں جو چین میں کام کرنے والے غیر ملکی کاروباری اداروں کو بھرپور مدد فراہم کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ منڈی تک رسائی کے حوالے سے آزمائشی آزاد تجارتی علاقوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری  اور سرحد پار خدمات کی تجارت کے لئے منفی فہرستیں متعارف کرائی ہیں جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیلی مواصلات ، تجارتی خدمات ، مالیات اور ثقافت جیسے شعبوں میں مزید کھلے پن سے متعلق اقدامات کئے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے اقتصادی اور تجارتی قوانین کے مطابق وزارت نے 110 سے زیادہ آزمائشی اقدامات متعارف کرائے ہیں اور اہل ایف ٹی زیڈز سے تعاون کیا اس کے علاوہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ اقیانوس پار شراکت داری کے لئے جامع اور ترقی پسند معاہدہ اور ڈیجیٹل معیشت شراکت داری معاہدے جیسے فریم ورک سے منسلک ہوئی۔

2024 میں 22 ایف ٹی زیڈز نے 28.25 ارب امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جو ملک کی مجموعی سرمایہ کاری کا 24.3 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!