یہ شِنہوا نیوز ہے۔
اقوام متحدہ نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے اس مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں یوکرین نے امریکہ کی 30 دن کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے ملک میں انصاف پر مبنی امن کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔
مشترکہ بیان کے مطابق یوکرین نے جدہ، سعودی عرب میں منگل کے روز امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد امریکہ کی جانب سے’’30 دن کی فوری اور عارضی جنگ بندی‘‘ کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link