اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، ترجمان...

’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، ترجمان مین لینڈ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے  کہاہے کہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی کسی بھی فرد یا قوت کو اجازت نہیں دی جائے گی اور "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کسی بھی شکل میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا کہ اگر علیحدگی پسند قوتوں نے سرخ لکیر عبور کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے یہ بات تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے کے تازہ ترین علیحدگی پسندانہ بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہیں۔

چھن نے زور دے کر کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے یہ کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا اور نہ کبھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان تمام چینی عوام کا ہے۔ یہ ایک ناقابل تردید تاریخی اور قانونی حقیقت ہے۔ یہ آبنائے کی موجودہ صورتحال ہے جسے بدلا نہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے جزیرے پر علیحدگی پسند جذبات بھڑکانے اور آبنائے پار تبادلے روکنے کے لئے لائی کی مذمت بھی کی اور متنبہ کیا کہ "تائیوان کی آزادی” کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!