اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلگیمبیا ۔ چین زرعی تعاون کے قابل ذکر نتائج ملے ہیں ،...

گیمبیا ۔ چین زرعی تعاون کے قابل ذکر نتائج ملے ہیں ، وزیر زراعت گیمبیا

گیمبیاکےوزیر زراعت دیمبا سابالی شِنہوا کو خصوصی انٹرویو دے رہے ہیں-(شِنہوا)

بانجول(شِنہوا)گیمبیا کے وزیر زراعت دیمبا سابالی نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں گیمبیا کے زرعی شعبے میں اہم پیشرفت میں چین کے تعاون اور تکنیکی معاونت نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں سابالی نے کہا کہ گیمبیا کی زرعی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 2024 میں چاول کی پیداوار 48 ہزار ٹن سے زائد ہوچکی تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ بنیادی شہری سہولتوں میں جدیدیت اور چینی ٹیموں کی طرف سے اعلیٰ پیداواری زرعی ٹیکنالوجیز  کے استعمال نے بھی اس سنگ میل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وزیر زراعت  نے کہا کہ چینی تکنیکی ٹیموں نے گیمبیا میں چاول کی کئی  اعلیٰ معیار کی اقسام متعارف کرنے میں مدد دی ہے جن میں زائد  پیداوار اور ہائبرڈ بیج شامل ہیں جو ہماری زرعی ترقی کے لئے اہم ہیں۔

حالیہ برسوں میں گیمبیا اور چین کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی کے تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 24 فروری 2023 سے  چین – گیمبیا زرعی ٹیکنالوجی تعاون منصوبے کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز  ہوچکا ہے۔

فی الحال منصوبے کا دوسرا مرحلہ بلارکاوٹ  آگے بڑھ رہا ہے جس میں اعلیٰ پیداواری ٹیکنالوجی کے مظاہرے، مختلف اقسام کے انتخاب اور فروغ، ٹیکنالوجی تربیت اور بنیادی شہری سہولتوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں ۔

گیمبیا کے حکام نے اس اقدام اور خاص کر  اعلیٰ پیداواری  کاشت کے طریقے ، چاول کی پیداوار کے مشینی طریقے  اور مقامی زرعی تنظمیوں سے تعاون کی بڑے پیمانے پر تعریف کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!