موٹو جی پی کے چیف اسپورٹنگ آفیسر کارلوس ایزپیلیٹا کے مطابق موٹر سائیکل ریسنگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی چین میں موٹر اسپورٹس منڈی کی تیز رفتار ترقی کی اہم وجہ بن رہی ہے۔
کوالالمپور میں 2026 موٹو جی پی سیزن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے ایزپیلیٹا نے کہا کہ ابھرتے ہوئے چینی رائیڈرز کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون ملک چینی موٹر سائیکل برانڈز کی ترقی اس رجحان کو مزید تقویت دے رہی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کارلوس ایزپیلیٹا، چیف سپورٹنگ افسر، موٹو جی پی
"میں سمجھتا ہوں کہ چین کی اہمیت کو زیادہ بیان کرنا بھی کم ہوگا۔ کاروبار اور صنعت دونوں سطحوں پر موٹرسائیکل منڈی بہت وسیع ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ چین کی موٹرسائیکل برانڈز عالمی سطح پر ترقی کر رہی ہیں۔ یہاں کی منڈی نے موٹرسائیکل صنعت اور کھیل دونوں شعبوں میں کافی پیشرفت دکھائی ہے۔ رواں برس چین ہی اس حوالے سے عالمی فاتح رہا۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ چینی رائیڈرز واقعی آگے بڑھیں کیونکہ اس سے یقیناً کھیل کی ترقی میں مدد ملے گی۔ ہم پہلے ہی اس پر بات چیت کر رہے ہیں کہ اس منڈی کو مزید گہرائی میں کیسے ہدف بنایا جا سکتا ہے۔”
ایزپیلیٹا نے مزید کہا کہ موٹو جی پی چین میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے اور ہمارا عزم ہے کہ عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی تفریح فراہم کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیا اس وقت موٹو جی پی کی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں شائقین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں اس خطے میں مزید ریسز شامل کی جا سکتی ہیں جبکہ 2026 سیزن کا آغاز 27 فروری کو تھائی لینڈ گرینڈ پری سے ہوگا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کارلوس ایزپیلیٹا، چیف سپورٹنگ افسر، موٹو جی پی
"جنوب مشرقی ایشیا موٹو جی پی کے شائقین کی تعداد کے لحاظ سےعمومی طور پر سب سے بڑی منڈی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آنے والے برسوں میں اس خطے میں مزید ریسیں دیکھنے کو ملیں گی۔ دراصل ہم حکمت عملی کے ساتھ مختلف منڈیوں پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔”
کوالالمپور سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




