ہفتہ, فروری 14, 2026
تازہ ترینبہار کا تہوار قریب آتے ہی چین لاؤس ریلوے پر غیر ملکی...

بہار کا تہوار قریب آتے ہی چین لاؤس ریلوے پر غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

چین میں بہار کا تہوار قریب آتے ہی چین لاؤس ریلوے ان بین الاقوامی مسافروں کے لئے تیزی سے ایک مقبول راستہ بنتی جا رہی ہے جو نئے چینی سال کا حقیقی تجربہ حاصل کرنے کے لئے چین پہنچ رہے ہیں۔

موہان کے بارڈر انٹری ایگزٹ اسٹیشن کے مطابق بہار کے تہوار کے سفری رش کے پہلے ہفتے کے دوران تقریباً 1200  غیر ملکی سیاح موہان ریلوے پورٹ کے ذریعے چین میں داخل ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی) : وین ڈر میر سارا جین، ڈچ سیاح

"ہم نئے چینی سال کے شدت سے منتظر ہیں۔ ہم اس کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہیں  مگر یقیناً مزید جاننا چاہتے ہیں۔ اس سال گھوڑے کا سال ہوگا اور ظاہر ہے اس کے ساتھ بہت سی دوسری دلچسپ روایات بھی ہوں گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی) : والٹن گیری جان، برطانوی سیاح

"گزشتہ برس یہ میری خوش قسمتی تھی  کہ میں نے بہار کا چینی تہوار ہینان میں منایا۔ میرے لئے یہ ایک ناقابلِ فراموش، خوشگوار، نہایت دلچسپ اور شاندار تجربہ تھا۔ میں تمام چینی عوام کو نیا سال مبارک کہتا ہوں اور 2026 کے خوشحال سال کی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔”

کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بہار کے تہوار سے قبل چین لاؤس ریلوے پر مسافروں کا غیر معمولی رش

موہان ریلوے پورٹ کے ذریعے تقریباً بارہ سو غیر ملکی سیاح چین پہنچے

یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد سے زائد ہے

بین الاقوامی مسافر نئے چینی سال کا حقیقی تجربہ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں

ڈچ سیاح سارا وین ڈر میر بہار کے تہوار کے لئے  پُرجوش دکھائی دیں

وہ نئے چینی سال کے بارے میں مزید جاننے کے لئے بے تاب ہیں

برطانوی سیاح گیری جان نے ہینان میں تجربے کو یادگار قرار دیا

انہوں نے تمام چینی عوام کو نیا سال مبارک کہتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں

سیاحوں کو چین میں مقامی تہوار اور ثقافتی روایات قریب سے دیکھنے کا موقع ملا

چین لاؤس ریلوے عالمی سیاحوں کے لئے سالانہ مقبول سفر کا ذریعہ بن گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!