ہفتہ, فروری 14, 2026
تازہ ترینچین کا عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی مستحکم بحالی کی ضرورت...

چین کا عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی مستحکم بحالی کی ضرورت پر زور

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک ڈچ عدالت کی جانب سے سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی نیکسپیریا سے متعلق فیصلے کے اعلان کے بعد عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی ہموار اور مستحکم بحالی کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈچ انٹرپرائز چیمبر کی جانب سے نیکسپیریا میں مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دینے کے حالیہ فیصلے سے متعلق سوال پر کہا کہ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی نظام کی ہموار اور مستحکم بحالی نہایت اہم ہے جو چین اور نیدرلینڈز سمیت بین الاقوامی صنعت کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ ڈچ فریق عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت اور سپلائی نظام کے استحکام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے لئے سازگار حالات پیدا کرے گا تاکہ وہ تعمیری مذاکرات کے ذریعے اندرونی تنازعات کو حل کر سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!