69 سالہ یِن چھنگ وو گوانگ وو عظیم دیوار کے اس حصے کی گشت اور حفاظت کے ذمہ دار ہیں جو منگ خاندان کے دور (1368 تا 1644) میں تعمیر ہوا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): یِن چھنگ وو، رینجر
"میں 46 یا 47 برسوں سے عظیم دیوار کی حفاظت کر رہا ہوں۔ دیوار کا گشت اور اس کی حفاظت میرے روزمرہ معمولات کا حصہ ہے۔ کئی برسوں سے طوفانوں، گرمی اور بارش کے اثرات کے نتیجے میں دیوار کے کچھ حصے پانی کے بہاؤ کے لئے خطرناک ہو گئے ہیں۔ نگرانی کے دوران مجھے ان حصوں کا زیادہ بار معائنہ کرنا پڑتا ہے۔ جب بھی تیز ہوائیں چلتی ہیں یا شدید برفباری ہوتی ہے میں یہاں آنا خود پر لازم کر دیتا ہوں کیونکہ مجھے خوف ہوتا ہے کہ کہیں دیوار گر نہ جائے۔”
1980 کی دہائی میں یِن نے گوانگ وو عظیم دیوار کے حصے کی ٹیپ میجر اور میٹر رُولر سے اکیلے پیمائش کی تھی۔ ان کے جمع کردہ اعداد و شمار سے قومی ثقافتی آثار کی سروے کے لئے اہم معلومات حاصل ہوئیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یِن چھنگ وو، رینجر
’’میں نے ایک ٹیپ میجر اور ایک میٹر رُولر کی مدد سے گوانگ وو عظیم دیوار کے اس حصے کو انچ انچ ناپا۔ ہموار جگہوں پر میٹر اسکیل استعمال کیا جبکہ کم فاصلے کی پیمائش کے لئے ٹیپ پر انحصار کیا۔‘‘
دیوار کی مسلسل نگرانی یِن کا روزمرہ کام ہے جس میں دراڑوں پر نظر رکھنا اور پانی کی نکاسی کو رواں رکھنا شامل ہے۔ وہ کسی بھی خرابی کی صورت میں فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یِن چھنگ وو، رینجر
’’مثال کے طور پر اس پہرہ گاہ کو دیکھیں۔ جب میں نے گشت اور حفاظت کا کام شروع کیا تھا تو دیوار میں پہلے سے یہ دراڑ موجود تھی۔ اب مجھے دیکھنا یہ ہے کہ یہ دراڑ مزید پھیل تو نہیں گئی۔‘‘
جوں جوں بہار کا تہوار قریب آ رہا ہے یِن کے شیڈول میں آرام کا لفظ کہیں موجود نہیں۔ انہوں نے نہ صرف گشت کے سلسلے کو بڑھا دیا ہے بلکہ وہ اس بات کے لئے بھی تیار ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو عظیم دیوار کے اس حصے کے بارے میں آگاہی دیں۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): یِن چھنگ وو، رینجر
"یہ ایک مقامی تاریخی علامت مون گیٹ ہےجہاں پر سیاح تصاویر بنوانا پسند کرتےہیں۔ یہ کبھی ایک مکمل پہرہ گاہ ہوا کرتی تھی۔ میں تقریباً نصف صدی سے عظیم دیوار کے اس حصے کی نگہبانی کر رہا ہوں اور اب مجھے اس کے ساتھ گہرا لگاؤ ہو گیا ہے۔جب بھی میں یہاں آتا ہوں دیوار کے اس حصے کی موجودہ حالت دیکھ کر سوچتا ہوں کہ یہ پہلے کیسا دکھائی دیا کرتا تھا۔ پھر آج کے منظر سے اس کا موازنہ کرتا ہوں۔”
تائی یوآن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
69 سالہ یِن چھنگ وو گوانگ وو عظیم دیوار کے محافظ ہیں
یِن تقریباً نصف صدی سے دیوار کی حفاظت پر مامور ہیں۔
وہ ہر روز گشت کرتے اور دیوار کے خطرناک حصے چیک کرتے ہیں
طوفان، گرمی اور بارش کے باوجود نگرانی جاری رکھتے ہیں
1980 کی دہائی میں یِن نے دیوار کو ٹیپ میجر اور میٹر رُولر سے ناپا تھا
انہوں نےہموار جگہوں پر میٹر اسکیل اور کم فاصلے پر ٹیپ استعمال کیا
یِن دراڑوں اور پانی کی نکاسی پر روزانہ نظر رکھتے ہیں
کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دیتے ہیں
بہار کے تہوار کے باوجود ان کے شیڈول میں کوئی فرق نہیں آیا
وہ عظیم دیوار کے بارے میں سیاحوں کو آگاہی دینے کے لئے پُرعزم ہیں
وہ مون گیٹ کی حفاظت کرتے اور سیاحوں کو اس کی کہانیاں سناتے ہیں




