ویمن ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث میچ 14،14 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 100رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 20 اور عائشہ ظفر 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف 4گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی کیساتھ جنوبی افریقہ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔




