ہفتہ, فروری 14, 2026
تازہ ترینپاکستان فٹبال فیڈریشن نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان پاکستان انڈر 16 ٹیم کا ہیڈ کوچ، جعفر خان کو گول کیپنگ کوچ جبکہ محمد ندیم اور ارشد خان کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے، پاکستان انڈر 16 ٹیم اپریل میں قازقستان میں یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلے گی۔

رپورٹ کے مابق پی ایف ایف پاکستان قومی ٹیم کے سابق کوچ شہزاد انور کو پاکستان انڈر 20فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی یونائیٹڈ کے کوچ شیخ ہمدان بھی پاکستاں انڈر 20فٹبال ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہیں جبکہ نعمان ابراہیم گول کیپنگ اور محمد حبیب اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک ہوں گے۔

پاکستان انڈر 20فٹبال ٹیم مارچ میں مالدیپ میں ساف انڈر 20چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

رپورٹ کے مطابق فیفا سیریز کیلئے عدیل رذکی کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے کوچ کے تحت واپسی ہوئی، احسان اللہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے پر برقرار ہیں۔

ناصر اسماعیل اور ولید جاوید خان کو بھی پاکستانی قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل کیا گیا ہے، اے ایف سی لائسنس اے کوچ محمد اسلم خان پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے گول کیپنگ کوچ مقرر ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!