قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے فوری شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی آنکھ 80فیصد ضائع ہو چکی، بروقت اقدام نہ اٹھانے پر مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بانی کی صحت سے متعلق سامنے آنیوالی رپورٹ خطرناک ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ 80فیصد ضائع ہو گئی ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ اس تناظر میں ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کو فوری طور پر شفا ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ان کا فوری علاج ممکن ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی کی آنکھ کے معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا خصوصی پینل تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاکہ مکمل اور درست طبی جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بانی کی بینائی کی موجودہ حالت سنجیدہ ہے، بروقت طبی اقدام نہ اٹھانے کی صورت میں صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔




