ہفتہ, فروری 14, 2026
انٹرٹینمنٹنصرت فتح علی خان سے ملاقات روحانی تجربہ، کسی معجزے سے کم...

نصرت فتح علی خان سے ملاقات روحانی تجربہ، کسی معجزے سے کم نہ تھی، اے آر رحمن

بالی ووڈ موسیقار و گلوکار اے آر رحمن نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو زندگی کے روحانی و غیر معمولی تجربات میں سے ایک قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اے آر رحمن نے کہاکہ نصرت فتح علی خان سے ملاقات میرے لئے زندگی کی طے شدہ منزل تھی، یہ لمحہ کسی معجزے سے کم نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے استاد کیساتھ ایک گیت ریکارڈ کرنے کا نادر موقع ملا، لیکن افسوس کہ ریکارڈنگ کے صرف ایک ماہ بعد نصرت فتح علی خان دنیا سے رخصت ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کیساتھ محفل تقریبا رات ایک بجے شروع ہوئی، ہارمونیم اور طبلہ بھی موجود تھے، اور استاد نے مجھے قوالی کے باریک پہلو سکھائے۔

اے آر رحمن نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نہ صرف عظیم فنکار تھے بلکہ بذاتِ خود ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی موجودگی میں سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!