امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی سب سے بہترین چیز ہوگی، ایران گزشتہ 47 سال سے صرف باتیں ہی کر رہا ہے، اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے ایران کیساتھ ڈیل طے پا جائے گی کیونکہ امریکا کسی تصادم کی بجائے معاہدہ چاہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مشرق وسطی روانہ کردیا گیا ہے کیونکہ اگر ایران سے ڈیل نہ ہوسکی تو اس کی ضرورت پڑے گی۔




