چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ کی دونان پھول منڈی میں ایک خاتون سیاح تصویر بنوارہی ہے-(شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) تازہ تیار کردہ کٹے پھولوں نے نئے چینی سال کی تقریبات کے دوران تہوار کی فضا میں اضافہ کیا ہے اور ایک تیزی سے بڑھتی تجارت کو فروغ دیا۔
دونان پھول منڈی ایشیا کی سب سے بڑی تازہ کٹے پھولوں کی منڈی ہے جہاں رواں سال کے آغاز سے ہی تجارت پھل پھول رہی ہے اور قیمتوں کے اشاریہ میں اضافہ ہوا ہے جس میں نئے سال کے بہارتہوار سے لے کر لالٹین تہوار تک چینی تہواروں کے اثرات بھی شامل ہیں۔
لالٹین تہوار پہلے قمری ماہ کے 15 ویں دن آتا ہے۔ رواں سال یہ بدھ کو تھا جس کے ساتھ ہی نئے چینی سال کی تقریبات بھی اختتام پذیر ہوجائیں گی۔
اس عرصے میں چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی کونمنگ منڈی میں پھولوں کی اہم اقسام کی اوسط قیمت تقریباً 2.5 یوآن (تقریباً 34 امریکی سینٹ) فی ڈنٹھل تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔
دونان میں کونمنگ انٹرنیشنل فلاور آکشن ٹریڈنگ سنٹر کے پلاننگ منیجر ژو چھی کا کہنا ہے کہ فروری میں مرکز کے تازہ کٹے پھولوں کے نرخ کے اشاریہ میں اضافے کا رجحان جاری رہا جو بہار تہوار سے قبل کے 273 پوائنٹس سے بڑھ کر 661 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
بہار تہوار کی تعطیلات کے بعد 5 سے 13 فروری کے دوران مرکز کا اوسط یومیہ تجارتی حجم تقریباً 45 لاکھ ڈنٹھل پھول تک پہنچ گیا جس میں سب سے زیادہ یومیہ تجارتی حجم 60 لاکھ ڈنٹھل سے زیادہ رہا۔
