اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپ کو چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیے، جرمن...

یورپ کو چین کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیے، جرمن کاروباری رہنما

جرمن تجارتی گروپ کے رہنما نے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو عالمی تجارت میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں پر غیر فعال ردعمل ظاہر کرنے کی بجائے یورپ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے۔

جرمن وفاقی انجمن برائے اقتصادی ترقی و بیرونی تجارت کے چیئرمین مائیکل شو مین نے یورپ پر عالمی تجارتی نظام کی کشادگی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے چین کےساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ساؤنڈ بائٹ(انگریزی): مائیکل شومین، چیئرمین،جرمن وفاقی انجمن برائے اقتصادی ترقی و بیرونی تجارت

’’ہم جرمنی اور یورپ میں یہ سمجھتے ہیں کہ محصولات عائد کرنا  تجارتی عدم توازن کے مسائل کو حل کرنے کا  جواب نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں  کہ یورپ کو اس معاملے میں احتیاط کرتے ہوئے یہ دیکھنا چاہیے کہ خطے  کے مفاد میں کیا ہے۔

یورپ،خاص طور پر جرمنی ہمیشہ سے  کثیر الجہتی تعلقات کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کو جلد از جلد بحال  کرنا یورپ کے مفاد میں ہے۔جرمنی کی معیشت کو کچھ سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اس لئے مجھے امید ہے کہ ہم نظریاتی بنیادوں کی بجائے جرمن مفادات کی بنیاد پر ایک بہتر  راستہ اختیار کریں گے۔چین کے ساتھ اچھے تعلقات اور تعاون جرمنی اور ملکی معیشت کے مفاد میں ہے۔‘‘

برلن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!