اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا ’’لالٹینوں کا شہر‘‘ دنیا بھر میں روشنی اور خوشی بکھیرنے...

چین کا ’’لالٹینوں کا شہر‘‘ دنیا بھر میں روشنی اور خوشی بکھیرنے لگا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر زی گونگ میں ڈینگ پےلِن(درمیان میں) ورکروں کے ہمراہ ایک بڑی لالٹین کا جائزہ لے رہے ہیں-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا) سفید سانپ کے چینی لیجنڈ،8 میٹر اونچے دیوہیکل پانڈا اور زندگی سے بھرپور ڈائناسارجیسے عناصر لالٹین کی جگ مگ کرتی دنیا میں متحرک ہو جاتے ہیں۔یہ مناظر چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر زی گونگ میں رات کے وقت آسمان پر جادوئی چمک پیدا کر رہے ہیں۔

چین کا ’’لالٹینوں کا شہر‘‘ کہلانے والا زی گونگ 17 جنوری سے مارچ کے اختتام تک بڑے بین الاقوامی لالٹین میلے کی میزبانی کررہا ہے۔12 فروری تک یہ میلہ پہلے ہی دنیا بھر سے تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار سیاحوں کو راغب کر چکا ہے۔

17 کروڑ یوآن(تقریباً 2 کروڑ 37 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ 4 لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط 2025 کا میلہ 200 سے زائد لالٹینوں کے مجموعے پر مشتمل ہے۔میلے کا 2025 ایڈیشن اپنی پوری تاریخ میں سب سے بڑا ہے۔

زی گونگ کی لالٹینیں عالمی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ان کی چمک دمک اب دنیا بھر کے شہروں کو روشن کر رہی ہے۔

زی گونگ کی ترقی کرتی ہوئی لالٹین صنعت کی ایک ہزار سے زائد لالٹین سے متعلقہ کاروباری کمپنیاں ہیں جن میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد ملازم ہیں۔یہ صنعت سالانہ 6 ارب یوآن آمدن حاصل کر رہی ہے۔

1990 میں سنگاپور میں اپنے بین الاقوامی آغاز کے بعد سے زی گونگ کی لالٹینیں 80 سے زائد ممالک اور خطوں کو روشن کرتے ہوئے عالمی ثقافتی رجحان کے طور پر ابھری ہیں۔

اس سال کے بہار تہوار میں زی گونگ کی لالٹینوں نے سنگاپور کے علاوہ نیو یارک،ہوسٹن،پیرس اور ڈبلن سمیت دنیا کے کئی شہروں کو روشن کرتے ہوئے دنیا بھر میں روشنی،خوشی اور جشن کے احساسات جگائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!