اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں دسمبر کے دوران موبائل فون کی ترسیل میں22.1 فیصد اضافہ

چین میں دسمبر کے دوران موبائل فون کی ترسیل میں22.1 فیصد اضافہ

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ہواوے دنیا کی پہلی ٹرائی-فولڈ سمارٹ فون دی میٹ ایکس ٹی کی رونمائی کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں دسمبر2024 کے دوران موبائل فون کی ترسیل میں تقریباً 3 کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار یونٹس کےساتھ 22.1 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت صنعت  و انفارمیشن  ٹیکنالوجی کے ماتحت تحقیقاتی ادارے چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی)کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 4 لاکھ 30 ہزار یونٹس کے ساتھ 5جی موبائل کی دسمبر کی ترسیل میں88.1 فیصد اورسالانہ بنیاد پر 25.8 فیصد اضافہ ہوا۔

2024کے دوران سیل فون کی مجموعی ترسیل میں31 کروڑ 40 لاکھ یونٹس کے ساتھ گزشتہ سال کی نسبت 8.7 فی صد اضافہ ہوا۔ان میں 5جی موبائل یونٹس تعداد 27 کروڑ 20 لاکھ رہی جن میں گزشتہ سال کی نسبت 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 5G موبائل فون کی ترسیل نے گزشتہ سال سیل فون مارکیٹ میں سب سے بڑا حصہ ڈالا۔

وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 5جی موبائل صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی جبکہ 5 جی بیس سٹیشنز کی تعداد 42 لاکھ 50 ہزار ہوگئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!