چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کن منگ چھانگ شوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو لیکر جہاز سے اتر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے کہا ہے کہ چین کے استغاثہ حکام نے جنوری سے نومبر 2024 کے درمیان ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات پر 67 ہزار سے زائد افراد کے خلاف فرد جرم عائد کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 58.5 فیصد زائد ہے۔
جولائی 2023 میں ایک خصوصی مہم کے آغاز کے بعد سے پولیس نے میانمار کے شمالی علاقے سے ٹیلی کام اور انٹرنیٹ دھوکہ دہی میں ملوث 53 ہزار سے زائد چینی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ یہ علاقہ چین کی سرحد سے متصل ہے اور اس طرح کے جرائم کے لئے بدنام ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق نومبر 2024 کے اختتام تک دھوکہ دہی کے 29 ہزار سے زائد مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کیا جاچکا تھا اور وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایس پی پی کے دو شوئے یی کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام اور انٹرنیٹ دھوکہ دہی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے ان جرائم کے خلاف کوششیں تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کا عہد کیا۔
