اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ اپنے فائدے کے لئے دوسرے کے نقصان کی ذہنیت ترک کردے،چین

امریکہ اپنے فائدے کے لئے دوسرے کے نقصان کی ذہنیت ترک کردے،چین

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او)  کے صدر دفترکا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فائدے کے لئے دوسرے کے نقصان کی ذہنیت کو ترک کرے، اپنے غلط کاموں کو درست کرے، کثیرجہتی تجارتی نظام کے درست راستے پر واپس آئے اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ہے یونگ چھیان نے یہ بات پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی محصولات میں اضافے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی کا ایک عام اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے واضح طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کے اندر بھی سخت مخالفت ہے۔

درحقیقت عالمی ادارہ برائے تجارت (ڈبلیو ٹی او) کے ایک پینل نے 2022 کے اوائل میں ہی فیصلہ سنایا تھا کہ امریکی دفعہ 232 ٹیرف ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ تاہم ترجمان کے مطابق امریکہ نے نہ صرف سٹیل اور ایلومینیم پر اپنے موجودہ دفعہ 232 ٹیرف کو برقرار رکھا ہے بلکہ ایلومینیم کی مصنوعات پر محصولات میں مزید اضافہ بھی کیا ہے جس سے دوسرے ممالک کے حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے، قواعد پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عالمی سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!