چین نے مزید غیرملکی ادارے ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرلئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین نے ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں بہت کم ایسے غیر ملکی اداروں کو شامل کیا ہے جو مارکیٹ اور چینی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
وزارت تجات کے ترجمان ہے یونگ چھیان نے معمول کی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 4 فروری کو 2 امریکی اداروں پی وی ایچ کارپوریشن اور ایلومینا انکارپوریٹڈ کو چین کی ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اس اقدام سے کمپنیوں کو ملک کے ناقابل بھروسہ اداروں فہرست کی دفعات کی شق 10 کے تحت ایک یا کئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست کے بارے میں معاملات کو حل کرنے میں دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایماندار اور قانون کی پاسداری کرنے والے غیرملکی اداروں کو اس ضمن میں فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت دنیا بھر کے اداروں کو چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے خوش آمدید کہتی ہے اور ملک میں کام کرنے والے قانون کی پاسداری کرنے والے غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے مستحکم، شفاف اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
