اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی معیشت 2025 میں مستحکم ترقی کے لئے تیار ہے، مرکزی بینک

چینی معیشت 2025 میں مستحکم ترقی کے لئے تیار ہے، مرکزی بینک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری کردہ  2024 کی چوتھی سہ ماہی کی مانیٹری پالیسی رپورٹ میں اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ  2025 میں چینی معیشت کی مستحکم نمو برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے آخر میں شروع کئے گئے محرک اقدامات نے پہلے ہی پیداوار، طلب اور مارکیٹ کے احساسات کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے جس سے بحالی کی رفتار کو مزید برقرار رکھا جائےگا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ چین زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور معتدل مانیٹری پالیسی اپنائےگا اور مناسب سطح پر قیمتوں کے استحکام کو ترجیح دےگا۔

مالیاتی حکام مارکیٹ پر مبنی شرح تبادلہ میں اصلاحات اور زرمبادلہ مارکیٹ کی لچک کو مضبوط کریں گے اور سرحد پار سرمائے کے بہاؤ کی نگرانی میں اضافہ کریں گے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ یوآن توازن کی سطح پر مستحکم رہے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ چین سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری میں یوآن کے عالمی استعمال کو فروغ دینے اور بین الاقوامی کرنسی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی مالیاتی مارکیٹ کھولنے میں تیزی لائےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!